امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انجیلا مرکیل کی جانب سے 10 لاکھ سے زائد تارکینِ وطن کو جرمنی میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کو ایک ’بڑی غلطی‘ قرار دیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محترمہ
مرکیل یورپ کی اہم لیڈر ہیں اور یورپی یونین کے لیے جرمنی اہم ذریعہ ہے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں موجود اپنے دفتر ٹرمپ ٹاور میں جرمن اور برطانوی اخبارات کے ساتھ اپنی خارجہ پالیسی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا۔